سانپ نے اپنے آپ کو کاٹ کر خود کشی کر لی

Snake

Snake

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی ماہر کی اس وقت حیرت کی اتنہا نہ رہی جب اس نے ایک سانپ کو مردہ حالت میں پایا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ سانپ نے اپنے آپ کو ہی کاٹ لیا تھا اور اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔

سانپ پکڑنے کے ماہر میٹ ہاگان سانپوں کی تلاش میں جنگل میں پھر رہا تھا۔ اس دوران اس نے ایک سانپ کو دیکھا جس کے دانت اپنی ہی گردن میں پیوست تھے۔ میٹ سانپ کو مردہ حالت میں گھر لے آیا تاکہ اس بات کا پتا لگایا جائے کہ ایسا کیا ہوا۔

کہ سانپ نے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ میٹ کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ موت کی کوئی اور وجہ تو نہیں لیکن اس بات کی توثیق ہوگئی کہ سانپ نے اپنی زندگی کا خود ہی خاتمہ کیا۔ میٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار کوئی اس طرح کا واقع دیکھا ہے۔