صومالیہ میں جھڑپیں، شدت پسند گروپ الشباب کے 91 جنگجو ہلاک

Clashes

Clashes

موغادیشو (جیوڈیسک) جنوبی صومالیہ میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 91 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جب کہ الشباب کے شدت پسند گروپ نے جوبہ کے زیریں علاقے میں واقع ایک کلیدی جزیرے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا۔

حکام اورعینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ہفتے کے روزعلی الصبح الشباب نے قضحیٰ نامی جزیرے میں حکومت نواز دھڑوں پر حملہ کیا اورجوبہ کی عبوری انتظامیہ سے جزیرے کاقبضہ خالی کرالیا۔

مکینوں نے بتایاکہ اس لڑائی کے بعد، الشباب نے عبوری انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی 43 لاشیں ایک قریبی ساحل پررکھ دیں۔ بعدازاں انتظامیہ کے 9 ارکان اور 8 شہریوں کو پھانسیوں پر چڑھایا جن پر عبوری انتظامیہ کیلئے کام کرنیکا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی میں الشباب کے 31جنگجو ہلاک ہوئے جسکے بعداس شدت پسنددھڑے کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔ قضحیٰ، کسمایوسے 130کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے جس کا قبضہ 2ہفتے قبل الشباب نے حکومت کی حامی فوجوں سے چھین لیا تھا۔ شدت پسنداس جزیرے کو تارکول کی برآمد کیلیے استعمال کرتے ہیں جواس گروہ کیلیے آمدن کااہم ذریعہ ہے۔