ساوتھ افریقہ: سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک

Nelson Mandela

Nelson Mandela

ساوتھ افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے آٹھ جون کو پریٹوریا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔

جہاں انکی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی۔ اسپتال سے باہر انکے اہل خانہ اور دیگر عقیدت مندوں نے انکی صحتیابی کے لئے سفید فاختائیں فضا میں چھوڑیں اور دعائیہ تقریبات منعقد کیں۔