ریوڈی جینیرو: جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن، پولیس آفسر سمیت 9 ہلاک

Criminals

Criminals

برازیل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر سمیت نو منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے دارلحکومت ریوڈی جینیرو کے علاقے دا میری فیولا میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس آفیسر سمیت نو منشیات فروش ہلاک جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے کے محاصرے کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں پولیس آفیسر ہلاک جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چھ ہلاک اور دس سے زائد ملزمان زخمی ہو گئے۔ تین نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد علاقے کو کلئیر قرار دیدیا۔

حکام کے مطابق دو ہزار چودہ میں فٹبال ورلڈ کپ اور دو ہزار سولہ میں اولمپک گیمز کے انعقاد سے قبل وہ اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔