اسنورڈن کے معاملے پر روس سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، جان کیری

John Kerry

John Kerry

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اسنورڈن کے معاملے پر روس سے محاذ آرائی میں اضافہ نہیں چاہتے تاہم روس کو عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اسنورڈن کے معاملے میں طرفداری نہیں کرنا چاہیے۔

جدہ میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس کو عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے امریکہ کو انتہائی مطلوب اسنورڈن کی طرف داری نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اسنورڈن کو امریکہ کے حوالے کرے تا کہ اسکے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جا سکے۔

ادھر سابق امریکی اہلکار ایکواڈور پہنچنے کیلئے موسکو سے کیوبا کیلئے کسی بھی وقت روانہ ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو اگست دو ہزار بارہ میں سیاسی پناہ دینے والے ملک ایکواڈور کے شہریوں نے اسنورڈن کو سیاسی پناہ دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسنورڈن کو مزید ایک رات ماسکو ہوائی اڈہ پر ہی گزارنا پڑے گی۔

دوسری جانب فن لینڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر پیوٹن امید ظاہر کی کہ اسنورڈن کہ معاملے کی وجہ سے ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔