چینی صوبہ سنکیانگ میں پھر فسادات پھوٹ پڑے، 27 ہلاک

Chinese Riots

Chinese Riots

سنکیانگ (جیوڈیسک) چینی صوبہ سنکیانگ میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے۔ مشتعل افراد اور پولیس کی جھڑپوں میں 10 اہلکاروں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ سنکیانگ کے ایک قصبے میں نسلی اختلافات کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پولیس سٹیشنز پر حملہ کر دیا۔ مشتعل افراد کے حملے میں 10 پولیس اہلکار مارے گئے۔ جواب میں پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر فائرنگ کی جس سے 17 لوگ ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہیکہ ہنگاموں کے پیچھے دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو امن وامان خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔