میکسیکو: امریکہ کے جانب سے سرحدی دیوار بنانے پر تحفظات

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے وزیر خارجہ انٹونیو میڈے نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے متوقع سرحدی دیوار بنانے پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چند دن قبل امریکی حکومت نے انسانی اور تجارتی اسمگلنگ روکنے کے لئے امریکن، میکسیکن بارڈر پر گیارہ سو کلو میٹر طویل دیوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔

میکسیکن وزیر خارجہ نے امریکی حکومت کے اس اعلان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی دیوار غیر قانونی نقل وحمل کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں لاکھوں میکسیکن باشندے رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ اس طرح کی کوئی بھی دیوار امریکی اور میکسیکن عوام میں دوری کا سبب بن سکتی ہے۔ اسلئے اس منصوبے کو فورا ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ امریکا اور میکسیکو کی مشترکہ سرحد بتیس سو کلو میٹر طویل ہے۔