طرابلس: لیبیا میں پہلے بربر فرد کو ملک کا صدر مقرر کر لیا گیا

Abu shamn

Abu shamn

طرابلس (جیوڈیسک) طرابلس لیبیا کی قومی اسمبلی نے بربر اقلیتی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ابو صحامن کوملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔

ابو صحامن بربر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے صدر ہیں۔ انہوں نے چھیانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مخالف امیدوار الشریف الوفائی کو اسی ووٹ ملے۔ ابو صحامن ملک میں نئے آئین کی تیاری کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے زرائع سے گفتگو میں کہا کہ وہ اور انکی پوری ٹیم، محنت اور جانفشانی سے ملک کو نیا اور جمہوری آئین دینے کی کوششیں کریں گے۔

یاد رہے کہ سابقہ حکمران کرنل قذافی کے دور میں ابو صحامن نے اپنے قبیلے بربر کے کئی دوسرے افراد کی طرح قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی تھیں۔ جس کی وجہ سے وہ اور انکے قبیلے کے دیگر افراد کرنل قذافی کے خلاف مہم میں پیش رہے تھے۔