ریوڈی جنیرو: ہزاروں مظاہرین کا گورنر ہاس کے باہر مظاہرہ

Ryudy Janeiro

Ryudy Janeiro

برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے دوسرے بڑے شہر ریوڈی جینیرو میں ہزاروں مظاہرین نے گورنر ہاس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پبلک فنڈز کہاں اور کیسے استعمال ہو رہے ہیں ان سب کی تفصیلات عوام کو بتائی جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وسائل سے مالا مال ملک صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر مسائل میں بری طرح گھیرا ہے۔

جبکہ حکومت اپنی تمام تر توجہ آئندہ برس ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ احتجاجی مظاہرین ملک میں سیاسی اصلاحات کے لئے نعرے لگا رہے تھے۔