قطر کے امیر نے اقتدار اپنے بیٹے شیخ تمیم کو سونپ دیا

Sheikh Tamim

Sheikh Tamim

قطر (جیوڈیسک) قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ نے اقتدار اپنے بیٹے شیخ تمیم کو سونپ دیا ہے۔ انہوں نے اٹھارہ سال قطر پر حکمرانی کی۔ شیخ حماد بن خلیفہ نے حکمران خاندان کے ساتھ مشاورت کے بعد اقتدار اپنے بیٹے شیخ تمیم کو منتقل کیا۔

ان کا کہنا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ اقتدار نوجوان نسل کو سونپ دیا جائے۔ عرب ذرایع کے مطابق نئے امیر کابینہ میں بھی ردوبدل کریں گے۔ قطر کے نئے حکمران شیخ تمیم انیس سو اسی میں پیدا ہوئے وہ شیخ حماد کی دوسری بیوی کے بیٹے ہیں۔