جنوبی افریقا: جیکب زوما نے صدارت کے لئے حلف اٹھا لیا

Jacob Zuma

Jacob Zuma

جوہانسرگ (جیوڈیسک) جیکب زوما سے دارالحکومت پر یٹوریا میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ حلف ملکی چیف جسٹس نے لیا۔ اس موقع پر افریقا کے کئی ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ نمائندے موجود تھے۔

اس موقع پر پر یٹوریا میں جمع ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے جیکب زوما کے حق میں نعرے لگائے۔ جنوبی افریقہ میں صدارتی عہدے کی مدت پانچ سال ہوتی ہے۔ وہاں صدارتی انتخابات کا انعقاد سات مئی کو ہوا تھا جس میں افریقی نیشنل کانگریس فاتح رہی تھی۔