جنوبی افریقہ کے صدر کو انتخابات میں واضح کامیابی

South African

South African

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کی حکمراں جماعت افریقی نیشنل کانگریس نے عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت افریقی نیشنل کانگریس پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں 249 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

نیشنل کانگریس پارٹی نے مجموعی طور پر 62.15 فیصد ووٹ حاصل کیے، افریقی نیشنل کانگریس پارٹی اس کامیابی کے ساتھ مسلسل پانچویں بار ملک میں حکومت بنائے گی۔ جوہانسبرگ میں پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر ہزاروں حامیوں نے فتح کا جشن منایا، صدر جیکب زوما نے انتخابات میں واضح کامیابی کو انجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کے نام کرتے ہوئے مادیبا کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کا عہد کیا۔