سپین میں بے روز گاری نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

Spain Protest

Spain Protest

میڈرڈ(جیوڈیسک)سپین میں بے روزگاری نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی،بے روزگاری میں اضافے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے۔مظاہروں کا سلسلہ سپین کے قومی اعدادو شمار جاری کرنے والے ادارے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد شروع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سپین میں اس وقت بیروزگاری کی شرح 27 فیصد کی نئی ریکارڈ حد تک پہنچ چکی ہے۔میڈرڈ میں ہزاروں ہسپانوی نوجوانوں نے اپنے لیے اندرون ملک روزگار کی خراب تر صورت حال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ حصول روزگار کی خاطر دوسرے ملکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوتے جا رہے ہیں۔

دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا مظاہرہ پر امن طریقے سے جاری تھا۔اچانک پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں،مظاہرے میں 14 پولیس اہلکاروں زخمی ہو گئے جبکہ 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔