اسپین میں ٹرین کا حادثہ، 35 افراد ہلاک، 200 زخمی

Spain

Spain

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر سانتیاگو کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کردی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنے سے قبل زوردار دھماکا بھی سنا گیا۔ حادچے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے۔