نومولود برطانوی ولی عہد کا نام جارج الیگزینڈر لوئی رکھ دیا گیا

Newborn British Chaild

Newborn British Chaild

لندن (جیوڈیسک) شہزادہ ولیم اورکیٹ نے اپنے ولی عہدبیٹے کانام جارج الیگزینڈر لوئی رکھ دیا ہے۔ وہ پرنس جارج آف کیمبرج کہلائیں گے۔ اور ابھی کچھ دن ننھیال میں گزاریں گے۔ بدھ کی شام نومولود برطانوی ولی عہد اپنے بابا شہزادہ ولیم اور ماما کیتھرین کے ساتھ نانی کے گھر رہنے چلے گئے۔ ان کے وہاں پہنچتے ہی شہزادے کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔ شاہی ترجمان کے مطابق بچے کو جارج الیگزینڈر لوئی کا نام دیا گیا ہے۔

جارج نام کے برطانوی شاہی پیڑی میں 6 بادشاہ رہ چکے ہیں۔ موجودہ ملکہ ایلزبتھ کے والد کا نام بھی جارج تھا اور انہیں جارج ششم کہا جاتا تھا۔ شہزادہ جارج اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ ان کے نام کا اعلان پیدائش کے اگلے روز ہی ہو گیا۔ شہزادہ ولیم کا نام ان کی پیدائش کے 1 ہفتے بعد جبکہ شہزادہ چارلس کو ولادت کے ایک ماہ بعد نام دیا گیا تھا۔

بدھ کی صبح کن سنگ ٹن پیلس میں ملکہ ایلزبتھ اپنے پڑپوتے سے ملنے پہنچیں تو انھوں نے اس موقع کو بہت خاص قرار دیا۔تاہم ان کے ساتھ شہزادہ فلپ نہیں تھے۔ شہزادہ ولیم اپنے بیٹے اور کیٹ کیساتھ برکشائر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مڈل ٹن خاندان کے ساتھ چند روز گزاریں گے۔