سری لنکا: حکمران جماعت کے سیاستدان کو زیادتی، قتل کے جرم پر 20 سال قید

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں حکمران جماعت کے سیاستدان سمپاتھ ویدانا پاتھرانا کو ایک روسی خاتون سے زیادتی اور اس کے برطانوی پارٹنر کو قتل کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

جرم میں ساتھ دینے پر سمپاتھ کے تین ساتھیوں کو بھی 20، 20 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ چاروں کو حکم دیا گیا کہ وہ 6250 ڈالر زیادتی کی شکار خاتون کو ادا کریں۔

سمپاتھ نے 2011 میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ریڈ کراس کے اہلکار اور برطانوی شہری خرم شیخ اور اسکی روسی پارٹنر کو یرغمال بنا لیا تھا، سمپاتھ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور خرم شیخ کو قتل کر دیا۔