سری نگر میں خود کش حملہ، 5 بھارتی فوجی ہلاک، 2 حملہ آور بھی مارے گئے

Indian Army

Indian Army

سری نگر(جیوڈیسک)سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 2 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ڈی ایس پی منوج پنڈیتا نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے کہا کہ کیمپ پر حملہ کے بعد فوجیوں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

جو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔ منوج پنڈیتا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔ جبکہ اے ایف پی کے مطابق کیمپ کے قریب حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے جیسے ہی فوجیوں کا قافلہ گزار انہوں نے حملہ کردیا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیر نوجوان افضل گرو کو پھانسی دیے جانے بعد سے کرفیو نافذ ہے۔
ا