چین میں ڈبل ڈیکر بس پل سے نیچے جاگری، 14 افراد ہلاک

China bus

China bus

ہوبی(جیوڈیسک)چین میں تیزرفتار بس الٹنے سے چودہ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔حادثہ چین کے وسطی صوبے ہوبی میں پیش آیا۔

ایک پل سے گزرتی ڈبل ڈیکرمسافر بس تیزرفتاری کیباعث بے قابوہوکرنیچے جا گری۔ حادثے میں چودہ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔آٹھ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔