سری نیواسن کسی بھی لمحے عہدہ چھوڑسکتے ہیں، گھیرا تنگ ہوگیا

Sri Neuasan

Sri Neuasan

بھارت (جیوڈیسک) بی سی سی آئی کے صدر این سری نیواسن کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ بورڈ کے پانچ نائب صدور نے سری نیواسن کے مستعفی نہ ہونے پر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی، بی سی سی آئی کے صدر این سری نیواسن ایک طرف اور دیگر عہدداران دوسری طرف سری نیواسن پر مستعفی ہونے کے لئے دبا بڑھ گیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق سری نیواسن کسی بھی لمحے عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔ بھارتی بورڈ کے پانچ نائب صدور نے واضح کیا ہے کہ یا تو سری نیواسن رہیں گے یا وہ۔ سری نیواسن نے عہدہ نہ چھوڑا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ گزشتہ روز بی سی سی آئی کے خزانچی اجے شرکے اور سیکرٹری سنجے جدگالے نے سری نیواسن پر دبا بڑھانے کے لئے استعفی دے دیا تھا۔

بھارتی وزیر کھیل اور دیگر حکومتی اراکین نے بھی سری نیواسن سے صدارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کرکٹ کی مختلف ایسوسی ایشنز اور آئی پی ایل کے چئیرمین راجیو شکلا بھی سری نیواسن کے عہدے پررہنے میں حق میں نہیں ہیں۔ سری نیواسن پر داماد میاپن گوروناتھ کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبروں کے ساتھ ہی استعفوں کا مطالبہ سامنے آگیا تھا۔