ایس ایس پی چوہدری اسلم اور ان کے دو ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Chaudhry Aslam Funeral Prayer

Chaudhry Aslam Funeral Prayer

کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے ان کے ساتھی کامران اور فرحان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

اس موقع پر اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

حسن اسکوائر کے قریب پولیس ہیڈکوارٹرز نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان، کراچی پولیس چیف، اویس مظفر، ایم کیو ایم کے صفیر انصاری کئی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات کے علاوہ شہید افسر کے اہل خانہ سمیت دوست و احباب نے کثیر تعداد شرکت کی۔

اس موقع پر سیکورٹی صورتحال کے سبب حسن اسکوائر کے قریب دونوں اطراف کی سڑکوں کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔