خود کو نمبر ون نہیں مانتی‘ لوگوں کے کہنے پر خوشی ہوتی ہے، دیپکا

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) دیپیکاپڈوکون کی لگاتار کئی فلمیں ہٹ ہونے سے اداکاراؤں میں ہلچل ہے گذشتہ سال 2013 میں ریس-2، یہ جوانی ہے دیوانی، ’’چنئی ایکسپریس‘‘ اور ’’رام لیلا‘‘ جیسی چار سپر ہٹ فلمیں دینے کے باوجود اداکارہ دیپکا پاڈوکون اپنے آپ کو نمبر ون اداکارہ نہیں مانتیں لیکن وہ خود کو سنگل ضرور مانتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ میں نہیں مانتی کہ میں نمبر ون ہوں لیکن جب لوگ ایسا کہتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ جہاں تک فلموں کی آمدنی کی بات ہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں صرف اچھی فلمیں کرنا چاہتی ہوں۔

رواں سال دیپکا پاڈوکون شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ جنوبی بھارت کے معروف ترین اداکاروں میں ایک رجنی کانت کے ساتھ فلم ’’کوچے ڈیان‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں دیپکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کی قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ اس سوال سے بچتی نظر آئیں اور انھوں نے کہا کہ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔