شروع سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا: وزیراعظم

Iman Khan

Iman Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے اتفاق کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے لیکن اس کے لیے لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے لاک ڈاؤن کے حامی نہیں تھے، اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نرم کرتے ہوئے چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایس او پیز پر کہیں بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔