اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 13 ستمبر کو ہو گا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کی جانب سے اگلے دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان اگست میں ہونا تھا تاہم اب یہ اعلان جمعہ 13ستمبر کو ہوگا۔ گزشتہ دو سال کے دوران اسٹیٹ بینک نے شرح سود 14 سے کم کرکے 9 فی صد کردی ہے۔

ذرائع کی جانب سے کئے جانیوالے سروے کے مطابق تجزیہ کاروں کی غالب اکثریت، آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مستحکم رہنے کی توقع کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں مہنگائی اگرچہ بڑھ کر 8.55 فی صد ہوگئی ہے۔

مگر یہ اب بھی 9 فی صد کی موجودہ شرح سود سے کم ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط ملنے سے بھی زرمبادلہ زخائر اور روپے کی قدر میں وقتی طور پر استحکام کی امید ہے۔ ان عوام کی بنیاد پر زیارہ تر ماہرین شرح سود میں تبدیلی کے امکانات کو رد کر رہے ہیں۔