ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا

Monsoon Onset

Monsoon Onset

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا ہے گوجرانوالا میں بارش برستے ہی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی سے تنگ عوام کے لیے مون سون کے بادل خوشی کا پیغام لے کر آگئے ہیں گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا ہے۔ نشیبی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہے تاہم وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

جرات،پسرور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے آزاد کشمیر میں بھمبر اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم بہتر ہو گیا ہے۔ ملاکنڈ او رہزارہ ڈویژن میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں موسم بدستور گرم ہے اور یہاں کے لوگ بارش کا انظار کر رہے ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گی۔

بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ کے چند مقامات پر بھی آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔