اسٹیل ملز کو بیل آؤٹ کی پہلی قسط 15 مئی کو ملنے کا امکان

Steel Mills

Steel Mills

کراچی (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے لیے منظور کردہ 18 ارب 50 کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی پہلی قسط 15 مئی کو ملنے کا امکان ہے جس کے بعد ملازمین کو 2 ماہ (فروری اور مارچ) کی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

ترجمان پاکستان اسٹیل ملز شازم اختر کے مطابق بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کی وصولی کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کے توسط سے وزارت خزانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لیے اس مالیاتی پیکیج سے خام مال کی خریداری اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، امید ہے کہ مذکورہ رقم کی فراہمی سے ملک کے سب سے بڑے فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کی پیداوار اور مجموعی کارکردگی میں بہتری آ سکے گی۔