اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20 ارب کا فنڈ قائم

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کر دیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کو بحران کی صورت میں امداد کیلیے 20 ارب روپے سے خصوصی فنڈ قائم کر دیا گیا اس طرح اسٹاک بروکرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا، یہ فیصلہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹرز اور اسٹاک بروکرزسے ملاقات میں کیا گیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کو ذرائع نے بتایاکہ فنڈ کا انتظام سرکاری مالیاتی ادارہ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ(این آئی ٹی) سنبھالے گا۔ این آئی ٹی فنڈ سے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکرے گا۔