ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر چکے ہیں، حنید لاکھانی

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاءون کا فیصلہ کر چکے ہیں ، مفاد پرست اور عوام دشمن عناصر مصنوعی بحران پیدا کرکہ مہنگائی کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کو غریب لوگوں کا بہت احساس ہے ، مالی طور پرکمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے اور غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے تمام معاملات کو وزیراعظم خود مانیٹر کر رہے ہیں اپوزیشن شرارتیں کر کہ عوام کوورغلانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ سازشی طبقہ ذاتی مفادات کے حصول کے لیئے عوام کے دلوں میں زہر بھرنے میں لگا ہواہے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور اس ملک میں امن ہو ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں۔

حالیہ مہنگائی ان ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی طور پر پیدا کی ہوئی ہے جو کسی بھی طرح چاہتے ہیں کہ حکومت کے کاموں میں مشکلا ت پیدا ہوں ، یہ اپوزیشن کے وہ عناصر ہیں جو اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی منصوبہ بند ی کرتے رہتے ہیں لیکن ایسے تمام عناصر کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے کمر کس لی ہے جو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے ہیں ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے ایکشن پلان اور تمام تیاری مکمل کر لی ہے اور ذخیرہ اندوز اور منافع خوروں کے خلاف تمام حکومتی وسائل کو استعمال کیا جائے گا۔