طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی: آرکنساس، اوکلاہاما، آیوو امیں 17 افراد ہلاک

Stormy

Stormy

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکاکا شمالی شہرٹیوپلو طوفانی بگولوں کی زدمیں آگیاہے۔ آرکنساس، اوکلاہاما اور آیووا میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور مختلف واقعات میں 17 افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

طوفانی بگولا ٹیوپلو شہر سے ٹکرا گیا جس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے امدادی کارکن متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست آرکنساس میں طوفانی بگولوں نے شدید تباہی مچائی۔ بگولوں نے درختوں کو جڑوں سے اْکھاڑ دیا۔

ہواکے تیزج ھکڑوں سے گاڑیاں اْڑ کر دور جا گریں اور کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ آرکنساس کاقصبہ ولونیا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، اوکلوہاما میں 2 افراد جبکہ آیووا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں لاپتاافرادکی تلاش کا کام جاری ہے۔