طلبہ کو ان کے جمہوری حق سے محروم کرنا آئین کی خلا ف ورزی ہے : ناظم لاہور جمعیت

لاہور(05-04-2013)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کے انتخابات کروانے کا اعلان کیا جائے ۔گزشتہ وزیر اعظم نے وزرات اعظمیٰ کے آغاز میں طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا اور سو دنوں میں یونین انتخابات کروانے کا اعلان کیا مگر اپنے اس وعدے پر عمل درآمد نہیں کر سکے آئندہ حکومت انتخابات کا آغاز وفاقی تعلیمی اداروں سے کرتے ہوئے طلبہ کو ان کا جمہو ری حق دیں اورفی الفور طلبہ یو نین کے الیکشن کا اعلان کریں ۔ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے موقع پر جاری تمام بڑی سیا سی جماعتوں کے منشو ر میں طلبہ یونین کی بحالی کا ذکر نہیں ہمارا مطالبہ ہے کی آنے والی جمہوری حکومت قیادت کی نرسریوں پر پابندی کو ختم کر کے اپنے جمہوری ہونے کا ثبوت دے،اسلامی جمعیت طلبہ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر ے گی ۔ مدثر احمد شاہ نے مزید کہا کہ طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروانا طلبہ کے جمہوری حقوق کو صلب کرنے کے مترادف ہے۔

جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ جب طلبہ کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے تو طلبہ یونین پر پابندی ختم ہو نے کے با وجود طلبہ یو نینز کے ا لیکشن کیو ں نہیں کروائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ تعلیمی ادارے ہی انقلاب کا مرکز ہیں۔طلبہ حقوق کو صلب کرنے والے سیاست دانوں نے راستہ نہ دیا تو انہیں پارلیمنٹ کا راستہ بھی نہیں ملے گا جبکہ من مانی کرنے والے سیاست دان قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔ طلبہ یونین کے انتخابات سے ہراساں سیاست دان قوم کی بہتری نہیں چاہتے ہیں۔