نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا آصف علی زرداری کا پانچ سالہ دو ر ملکی تا ریخ کے بد ترین دور تھا

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا آصف علی زرداری کا پانچ سالہ دور ملکی تاریخ کے بدترین دور تھا جس میں کرپشن اور لوت مار کی وجہ سے ملکی ادرے تباہی کا شکار ہو کر رہگئے۔ پاکستان میں زرداری کی زیر قیادت روزانہ 12 سے 15 ارب روپے کی کرپشن ہوتی رہی۔

صدر زرداری نے قومی دولت لوٹ کر اربوں روپے سوئس بنکوں میں منتقل کیے جن کا پوری دینا میں چرچا ہے۔ زرداری صاحب کو سوئس عدالت میں پیشی سے بچانے کے لیے ان کے وکیل کو کئی پاپڑ بیلنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آصف زرداری دور صدارت ختم ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہا۔

انھوں نے کہاکہ زرداری کا پورا دور صدارت سپریم کورٹ سمیت ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی میں گزرا ہے۔ حج سکینڈل، رینٹل پاور، ایفی ڈرین، این آر او عملدرآمد سمیت درجنوں کیس سپریم کورٹ میں چلتے رہے۔ ریلوے، پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت بڑے قومی اداروں کا زرداری کی سرپرستی میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بیڑا غرق ہوا۔

زرداری نے مشرف سے بڑھ کر امریکی غلامی کا ثبوت دیا۔ ڈرون حملے اور ملک میں امریکی و بھارتی تخریب کاری عروج پر رہی اس کے باوجود آصف زرداری کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کر نا مضحکہ خیز ہے۔