کامیاب مذاکرات کے بعد اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر احتجاجی دھرنا ختم

Teachers Protest

Teachers Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر احتجاجی دھرنا کمشنر راولپنڈی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق کا کہنا ہے کہ پیر کو لاہور میں اساتذہ کے وفد کی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات ہو گی۔

اس سے پہلے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے 4 اساتذہ کو نا صرف حراست میں لیاگیا بلکہ مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے شیلنگ بھی کی۔

دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اساتذہ سے مذاکرات دو ہفتے سے جاری ہیں جبکہ احتجاج کرنے والے اساتذہ مسلم لیگ ن نے بھیجے۔

واضح رہےکہ پنجاب کے سیکنڈری اسکولوں کے کنٹریکٹ اساتذہ غیر مشروط طور پر مستقل کرنے کا مطالبے کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیے ہوئے تھے۔