سکھر اور گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی

Sukkur, Guddu Barrage

Sukkur, Guddu Barrage

سکھر (جیوڈیسک) سکھر اور گڈو بیراج میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے سکھر کے کچے کے دیہاتوں میں پانی کم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔ فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 48 ہزار کیوسک کمی آئی ہے۔ اس وقت گڈو بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 58 ہزار 955 اور اخراج 1 لاکھ 36 ہزار 61 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ سکھر میں پنوں عاقل کے کچے کے دیہات میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔

جس کے بعد معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہورہے ہیں۔ دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سےشکار پور کے متعدد دیہات پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور سیکڑوں ایکڑ پر زیر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

لاڑکانہ اور گھوٹکی کے حفاظتی بندوں پر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے اور سیلابی پانی اترنے کے منتظر ہیں۔ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ محکمہ انہار کی رہائشی کالونی میں دو دو فٹ سیلابی پانی جمع ہے۔