سکھر آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ، دہشت گردوں سے جعلی شناختی کارڈ ملے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سکھر میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے جعلی شناختی کارڈ ملے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے دہشت گردوں کے قبضے سے دو جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ شناختی کارڈز پر اورنگی ٹاون اور گلشن اقبال کا پتہ درج ہے۔

ایک شناختی کارڈ شکیل نامی شخص کا نام لکھا ہوا ہے۔ دوسرے شناختی کارڈ پر اورنگی ٹاون کے رہائشی کا پتہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر کے بارے میں مکمل معلومات نہیں تھیں۔