پشاور : پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کے علاقہ یکہ توت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں موبائل وین تباہ جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار دوران گشت دورہ روڈ پر پہنچے۔ دھماکہ کی شدت سے وین تباہ ہو گئی جبکہ موبائل گاڑی میں سوار اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

بجلی کی تار گرنے بعد موبائل وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔