اتحاداہلسنت کے لیے بہت جلد مرکزی جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے ملک گیر ہنگامی دورے کیے جائیں گے

Lahore

Lahore

لاہور ( خسوصی رپورٹ)اہلسنت و جماعت کے اتحاد اور مفاد کے لیے مرکزی جماعت اہلسنت کی قیادت اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اپنے عہدے بھی چھوڑنے کو تیار ہے ہم بطور ورکر کے کام کرنے کو تیار ہیں اور انشا ء اللہ اتحاداہلسنت کے لیے بہت جلد مرکزی جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے ملک گیر ہنگامی دورے کیے جائیں گے اور مشائخ عظام و علماء کرام کے ساتھ ساتھ دانشور حضرات، قائدین اہلسنت ، مختلف سنی جماعتوں کے قائدین اور عوام اہلسنت کے پاس جا کراتحاد اہلسنت کی بھیک مانگیں گے ہم ایک ایک سنی ورکر کے گھر جائیں گے ان خیا لات کااظہار ناظم اعلیٰ پیر سیدمحمد عرفان شاہ مشہدی موسوی نے گزشتہ روز مینار پاکستان میں منعقدہ ”عزت رسول ۖ کانفرنس ” کی آخری نشست سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا

جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف پیر میاں عبد الخالق قادری نے کی کانفرنس میں خواتین و حضرات نے بھر پور شرکت کی پیر سید عرفان مشہدی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اہلسنت و جماعت کا اتحاد اشد ضروری ہیاور بہت جلد عوام اہلسنت خوشخبری سنیں گے ہمارے سواد ِ اعظم کے اکابر علامہ فضل حق خیر آبادی ، مولانا کفایت علی کافی و دیگر نے 1857ء کی جنگ آزادی میں بھی نمایاںکردارادا کیا پھر اس کے بعد تحریک پاکستان میں بھی ہمارے ہی اکابر اور مشائخ عظام اور عوام اہلسنت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے قیام پاکستان کی منزل کو حاصل کیا اب ہم لاکھوں عوام ِ اہلسنت کے چھینے گئے حقوق بازیاب کریں گے

معروف سکالر ڈاکٹر عامر حسین لیاقت نے کہا کہ آج کچھ گماشتے اسلام کے تشخص کو بدنام کر رہے ہیں اور اپنی من پسند تشریحت کر رہے ہیں ایسے عناصر کامحاسبہ بہت ضروری ہے اورجینوئن اہل اسلام ہی اس سلسلے میں مثبت اوراہم کرداراداکر سکتے ہیںانگریزی استبداد کے با وجود اکابر اہلسنت نے مسلمانوں میں دینی حمیت کو بر قرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تحریکِ پاکستان میں بھی نہایت مثبت اور قابل رشک کردار ادا کیا حضرت عائشہ کی گستاخی کرنے والے خبیث فطرت کے مالک ہیں جو شخص اپنی ماں کی قدر و قیمت اور فضیلت سے آگاہ نہیں ہے وہ انسان کہلانے کا بھی حق دار نہیں ہے الشاہ اویس نورانی نے کہا کہ ہماری معیشت کا ستیا ناس ہوا پڑا ہے ،بے روزگاری ، مہنگائی ، بے امنی ، فرقہ واریت عروج پر ہے ،دفاعی پوزیشن کو الجھا کر رکھ دیا گیا ہے ، سیاست بازی کا میدان خوب گرم ہے لے دے کے ایک محبت رسول ۖ کا جذبہ ہے یورپ سمجھتا ہے کہ اگر وہ بھی ان کے دلوں سے نکال لیا جائے

تو مسلمان ہمیشہ کے لیے غلام بن جائیں گے مسلمان ہر معاملہ میں نقصان برداشت کر لیتا ہے ، لیکن ناموس رسول ۖ کو اپنے مال ، اپنے وطن ، اپنی اولاد اور اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے سنی تحریک کے سر براہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد بھی بد قسمتی سے یکے بعد دیگرے ایسے حکمران آئے جنہوں نے شہدائے پاکستان کے خون اور عفت مآب خواتین کی قر بانیوں کو پسِ پشت ڈال دیا اور نظام ِ مُصطفیٰ ۖکے نفاذ کا وہ مقصد پورا نہ کیا جس کے لیے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا نشست سے علامہ آصف اشرف جلالی ،جسٹس نذیر احمد غازی ، علامہ خادم حسین رضوی ، سید مظفر حسین شاہ ، قاضی عبدالغفار قادری ، نعمان قادر مصطفائی ، سیداحسان گیلانی ،فاروق احمد قادری ضیائی ،پروفیسر بشیرانجم ، سیدارشد حسین گر دیزی و دیگر نے بھی خطاب کیا