اہلسنت ولجماعت حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ قاری عبدالرحمن

کروڑ لعل عیسن: اہلسنت ولجماعت حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ کچھ لوگ طالبان کے روپ میں دہشتگردی کر کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ حکومت مذاکرات جاری رکھے۔ اچھی امید رکھنا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ رحمانیہ جھرکل کے مہتمم قاری عبدالرحمن رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں مذاکرات کو سبوتاز کر کے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ مذاکرات کو میڈیا پر لانے کی بجائے خفیہ رکھا جائے اور کسی نتیجہ پر پہنچ کو عوام کو خوشخبری سنائی جائے۔ پاکستان اہلسنت کے علماء کرام کے قتل عام میں ایران ملوث ہے۔ الحمد اللہ گزشتہ دنوں کراچی میں سپاہ محمد کے گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو ایران میں دہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے اور اس کام کی انہیں باقاعدہ تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔ مذاکرات کی مخالفت کرنے والے ملک کے مخلص نہیں ہو سکتے۔