سپریم کورٹ کا امین فہیم سمیت 5 ملزمان کیخلاف کارروائی کاحکم

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں مخدوم امین فہیم سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا ملزمان کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس نمٹادیا۔عدالت نے حکم دیا ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق امین فہیم سمیت پانچ ملزمان کرپشن میں ملوث پائے گئیان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

خرد برد میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں اور ماتحت عدالت سپریم کورٹ کی کارروائی سے متاثر ہوئے بغیرغیر جانبدارانہ فیصلہ کرے۔ این ائی سی ایل عملے اور چئیرمین کیخلاف ضابطے کی کاروائی کرنا محکمہ کی ذمے داری ہے۔ کیس کی کارکردگی رپورٹ دو ہفتوں میں رجسٹرار کے پاس جمع کرائی جائے۔

دوران سماعت ایف آئی اے کی رپورٹ چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو پیش کی گئی جس میں بتایا گیا چار سو بیالیس ملین میں سے اکتالیس ملین امین فہیم کے اکانٹ میں گئے۔

امین فہیم کے خلاف ٹرائل کورٹ میں چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے،وہ اکیلے نہیں ہیں خالد انور، جاوید منیر بھی چالان میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ملک کی دولت واپس لینے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔