سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بنچ قائم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بنچ قائم کر دیئے گئے ، بینچ نمبر ایک کی سربراہی نئے چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کریں گے۔

مقدمات کی سماعت کے لئے تشکیل کردہ بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔ بنچ نمبر دو میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اقبال حمید الرحمان شامل ہیں۔

بنچ نمبر تین میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ہو گا جبکہ جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم بنچ نمبر 4 کا حصہ ہونگے۔