سپریم کورٹ: چئیرمین پی ٹی اے اور ارکان کی تقرری, حکومت کو 15 دن کی مہلت

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی اے اور ارکان کی تقرر ی حکومت کو پندرہ دن کی مہلت دے دی۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے سربراہ اور بورڈ ممبر کی تقرری کے بعد تھری جی لائسنس کی نیلامی ہو گی سپریم کورٹ نے تھری جی لائسنس نیلامی کیس میں حکم دیا. پی ٹی اے کے چیئرمین کی تقرری شفاف ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی اے اور اتھارٹی کے اراکین کی تقرری پندرہ روز میں کی جائے پھر حکومت تھری جی لائسنس کی نیلامی کرے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا چئیرمین اور ارکان کے تقرر کیلئے اشتہار دیا ہوا ہے۔

سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئیں۔ امیدواروں کے انتخاب کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ پی ٹی اے وکیل نے تقرری کیلئے پندرہ دن کی مہلت کی درخواست کی۔ جو منظور کر لی گئی۔ حکومت کی تھری جی لائسنس کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کی توقع ہے۔