سپریم کورٹ : کراچی بدامنی کیس کی آج بھی سماعت

Karachi Supreem Courd

Karachi Supreem Courd

کراچی(جیوڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بدامنی کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ لارجر بنچ نے نو گو ایریا کو سات دن میں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پولیس رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نو گوایریاز کے بارے میں ایس ایچ او رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے لیاری کے تمام تھانوں کی کارکردگی اورقاسم آباد حیدر آباد کی 14 سو 46 ایکڑ زمین کا دوبارہ سروے کا حکم بھی جاری کیا۔