کوئٹہ : سابق ایڈووکیٹ جنرل دوسرے روز بھی بازیاب نہ ہو سکے

Quttea Advocate

Quttea Advocate

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ سے اغوا ہونے والے سابق ایڈووکیٹ جنرل کو دوسرے روز بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا،جس کے باعث وکلا عدم تحفظ کا شکار ہیں۔سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کو دو روز قبل سریاب روڈ سے اغوا کیا گیا۔

ان کی بازیابی کے لیے وکلا تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے صلاح الدین مینگل کے اغوا کو قابل افسوس واقعہ قرار دیتے ہوئے مغوی کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی ہے۔