سپریم کورٹ نے لیاقت بھٹی کو ضمنی انتخابات لڑنے سے روک دیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیئسک) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کو ضمنی انتخابات لڑنے سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ لیاقت بھٹی اسناد کی تصدیق کرائے بغیر ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرا سکتے، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ لیاقت حسین بھٹی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائیں۔

اگلے روز ہی سماعت کر لیں گے، عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی دو ہفتوں میں لیاقت بھٹی کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کر کے آگاہ کرے، تمام تعلیمی ادارے ڈگریوں کی تصدیق میں ایچ ای سی کی معاونت کریں۔لیاقت حسین بھٹی حلقہ این اے 103 سے کامیاب ہوئے تھے۔ عدالت نے دھاندلی کی شکایات پر انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔