سپریم کورٹ: سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کی سماعت، سیکرٹری دفاع و داخلہ طلب

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پورا ملک مفلوج ہو گیا،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔لوگ 48گھنٹوں سے لاشیں لے کر بیٹھیں گے۔

سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ کے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے گورنر راج لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو فوری طور پر عدالت میں طلب کرلیا ہے۔انھوں نے کہا کہ فوج بلانا ناکام حکومت کا کام ہے ہم یہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔

سانحہ کوئٹہ پر حکمرانوں کو نیند نہیں آنی چاہئے تھی لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ملک میں کاروباری زندگی معطل ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی پینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

افتخار محمد چودھری نے کہا کہ راولپنڈی جائیں تو اندازہ ہو گا کہ کس قسم کا احتجاج ہے۔کیس کی دوبارہ سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔