سرجانی ٹاون سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون ناردن بائی پاس کے قریب سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہو گئی۔

صبح سویرے ناردرن بائی پاس زیرو پوائنٹ کے قریب سے چار افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی تھیں، جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین لاشوں کی شاخت، سمیع اللہ، حفیظ اللہ، محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ چوتھی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔