حیران نہ ہوں، یہ شخص گزشتہ 60 سال سے نہیں نہایا

Amo Haji

Amo Haji

ایران (جیوڈیسک) ایران کے جنوبی صوبے فارس سے تعلق رکھنے والے ایک 80 سالہ شخص آمو حاجی کو دنیا کا گندہ ترین شخص کہا جا سکتا ہے۔

موصوف 1954ء کے بعد سے آج تک کبھی نہاتے نہیں دیکھے گئے۔ گزشتہ سال ایران کے مقامی اخبار میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق آمو حاجی کو ایسے نامناسب حالات کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ دنیا کی گہماگہمی سے دور ایک سخت اکیلے پن کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

ایرانی شہری آمو حاجی اس وقت دنیا بھر کی خبروں کی زینت بنے جب رپورٹ آئی کہ دنیا میں ایک ایسا شخص بھی پایا جاتا ہے جو گزشتہ 60 سال سے نہیں نہایا۔ قارئین کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کی سوچ کے عین مطابق اس شخص کی جلد سالہا سال نہ نہانے اور میل کچیل جم جانے کے باعث انتہائی سخت ہو چکی ہے جس سے انتہائی گندی بدبو بھی اٹھتی ہے۔

موصوف کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ طرز زندگی اس لئے اپنایا تاکہ وہ قدرتی ماحول کے زیادہ قریب رہ سکیں۔ واضع رہے کہ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ عرصہ تک نہ نہانے کا اعزاز بھارت کے 66 سالہ شہری کیلاش سنگھ کے پاس تھا جنہوں نے نہانے کیلئے 38 سال تک پانی کی شکل نہیں دیکھی تھی۔ ایران کے شہری آمو حاجی نے 60 سال تک بغیر نہائے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔