عراق: داعش اور عراقی فورسز میں شدید لڑائی جاری

Iraq Security Force

Iraq Security Force

بغداد (جیوڈیسک) عراقی صوبے الانبار میں شدت پسند تنظیم داعش اور عراقی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔

لڑائی میں عراقی فورسز اور ملیشیا کے 23 ارکان کے مارے جانے کی اطلاعات ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے داعش کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

امریکا اور اتحادی ممالک کے حملوں کے باوجود داعش جنگجو شام کے سرحدی علاقے کوبانی کے ایک علاقے کے اسی فیصد پر قابض ہو چکے ہیں۔