صوابی میں جے یو آئی رہنما کے گھر کے باہر سے بم برآمد

Swabi

Swabi

صوابی(جیوڈیسک)صوابی الیکشن قریب آتے ہی یوں محسوس ہورہا ہے ،جیسے امیداروں کیلئے خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔صوابی اور شمالی وزیرستان میں ایک ہی دن میں 2امیدواروں کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ضلع صوابی کے علاقے زروبی میں جے یو آئی ف کے ضلعی امیرمولانا فضل علی حقانی کے گھر کے سامنے سے5کلو وزنی بم برآمد ہوا۔

جسے بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے ناکارہ بنا دیا۔2002میں مولانا فضل علی حقانی پی کے 35سے کامیاب ہوئے تھے ،وہ صوبے کے وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔اس سال مولانا فضل علی حقانی اسی حلقے سے جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان این اے 40سے آزاد امیدوار محمد کامران خان کے انتخابی دفتر میں بم دھماکا ہوا۔بارودی مواد کے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔