امریکا : زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خودکشی کرلی

California

California

امریکا (جیوڈیسک)امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہرسانٹا کلارا کانٹی میں سولہ برس کے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جن پر پندرہ سالہ لڑکی اوڈری پوٹ سے بدسلوکی کا الزام ہے۔ متاثرہ لڑکی نے زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد خود کشی کرلی۔

مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث نوجوانوں نے لڑکی کی قابل اعتراز حالت میں تصاویر بنائیں اور بعد میں ان تصاویر کو مختلف طریقوں سے مشتہر کیا ۔ جو کہ لڑکی کے لئے انتہائی صدمے کا باعث بنا اور لڑکی نے خودکشی کرلی۔

اوڈری پوٹ کے والدین سمیت متعدد سماجی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اور حکومت کو سزاں میں نئی اصلاحات کرنا لازم ہوگیا ہے تاکہ آئندہ کوئی معصوم جان زندگی سے محروم نہ ہو سکے۔