صوابی پولیس لائن تباہی سے بچ گئی، فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا

Swabi

Swabi

پشاور (جیوڈیسک) صوابی میں پولیس لائن شاہ منصور کے گیٹ پر خودکش حملے کو ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گیا۔دوسری طرف پشاور کے نجی سکول میں شر پسندوں نے بارودی مواد پھینک دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مشتبہ دہشت گرد پولیس لائن شاہ منصور میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ صدر دروازے پر موجود اہلکار نے روکا مگر مشکوک شخص آگے بڑھتا رہا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اہلکار کی حاضر دماغی سے پولیس لائن شاہ منصور ایک بڑے حادثے سے بچ گئی۔ دوسری طرف پشاور میں دلہ زاک روڈ پر واقع ایک نجی سکول کی

عمارت میں نامعلوم شرپسندوں نے سکول کے اندر بارودی مواد پھینکا جس کے پھٹنے سے سے دھماکا ہو گیا۔ دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔