سوات : نامعلوم افراد کی فائرنگ، ن لیگ کے رہنما محافظ سمیت قتل

Swat

Swat

سوات(جیوڈیسک)سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے علاقائی رہنما محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مینگورہ میں نامعلوم افراد نے شاہ دوران کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں شاہ دوران اور ان کا محافظ امان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، فائر نگ کے بعد حملہ اور فرار ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشیں سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہیں، شاہ دوران علاقائی امن کمیٹی کے ممبر اور مسلم لیگ ن کے علاقائی رہنما تھے۔